کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست

Share

اسلام آباد یونائٹیڈ نے 174 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18.2 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کی، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے ۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ ساتھ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور پہلے اوور کی آخری گیند پر جیمز ونس رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔شرجیل خان 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر 26 گیندوں پر 34 سکور بنا کر ٹام کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، حیدر علی 45 گیندوں پر 59 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar