پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست

Share

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 5 وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بناسکی۔پشاور زلمی کی جانب سے ساتویں اوور کی پہلی بال پر سلمان ارشاد نے کراچی کنگز کے حیدر علی کو اپنا شکار بنایا، حیدر علی 12 رنز بنا کر اپنا کیچ صائم ایوب کو تھما کر پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل چھٹے اوور کی دوسری گیند پر پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر نیشم نے کراچی کنگز کے تیسرے کھلاڑی قاسم اکرم کو پویلین کی راہ دکھائی، کوہلر کیڈمور نے ہی ان کا کیچ پکڑا۔کراچی کنگز کی 34 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی، چوتھے اوور کی پہلی بال پر میتھیو ویڈ 23 سکور بنا کر پشاور زلمی کے باؤلر نیشم کا شکار بنے، کوہلر کیڈمور نے ان کا آسان کیچ تھاما۔کراچی کنگز کے اوپنر بلے باز شرجیل خان اپنی پہلی جبکہ اننگز کی دوسری بال پر ہی وہاب ریاض کا شکار بنے، یوں پہلے اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا 6 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ہونیوالے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی کی جانب سے حارث رؤف اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ ساتھ زیادہ دیر تک نہ چل سکا ، حارث رؤف 2 چوکوں کی مدد سے 5 گیندوں پر 10 سکور بناکر میر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو جبکہ صائم ایوب پہلی گیند پر ہی رن آوٹ ہوئے۔ٹام کوہلرکیڈمور اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا تاہم بابر اعظم ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 68 سکور بنا کر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ٹام کوہلر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 92 رنزکی شاندار اننگز کھیل کر بین کٹنگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ بھنوکا راجا پکسے6 گیندوں پر6 سکور بنا کرانڈریو ٹائی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جمی نیشم 11 گیندوں پر 16 سکور جبکہ شکیب الحسن ایک گیند پر ایک سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز میں شرجیل خان، میتھیو ویڈ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، بین کٹنگ، عماد وسیم (کپتان)، انڈریو ٹائی، عمران طاہر، میر حمزہ، محمد عامرشامل ہیں۔پشاور زلمی میں بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، بھنوکا راجا پکسے، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، جمی نیشم، شکیب الحسن، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سفیان مقیم، سلمان ارشادہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar