پی ایس ایل 8:کراچی کنگزکا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share

پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ہونیوالے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں، کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 8 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar