صدرمملکت کا منی بجٹ پر آرڈیننس جاری کرنے سے انکار، حکومت پریشان

Share

صدر مملکت کی جانب سے منی بجٹ پر آرڈیننس جاری کرنے پر انکار کے بعد وفاقی حکومت مخمصے کا شکار ہو گئی۔ صدارتی آرڈیننس کے معاملے پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن رپورٹ پیش کرے گی، کرونا کے علاج میں استعمال ہونے والے سو ایم جی انجکشن کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ ہو گا۔اجلاس میں توشہ خانہ پر قانون سازی سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر غور ہو گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 فروری کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی لی جائے گی۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *