بھارتی آل راؤنڈ ہاردک پانڈیا ایک بار پھر شادی رچائیں گے

Share

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ سے بریک کے دوران ہاردک پانڈیا ایک بار پھر شادی کرنے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے 31 مئی 2020 کو ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک اور نتاشا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر شادی کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کورٹ میرج ہونے کی وجہ سے ہاردک اور نتاشا نے شادی کی کوئی شاندار تقریب منعقد نہیں کی تھی لیکن اب دونوں نے دھوم دھام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان کے شہر اُدے پور میں13 فروری کوہوگا جو 16 فروری تک جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar