امریکی لڑاکا طیاروں نے ایک اور پُراسرار اڑتی شے مارگرائی

Share

امریکی حکام کے مطابق مشی گن میں جھیل ہورون کے اوپر پر اسرار شے اڑ رہی تھی، یہ چیز چینی جاسوس غبارے سے مشابہت نہیں رکھتی تھی، صدر جوبائیڈن نے لڑاکا طیارے کو جھیل کے اوپر نامعلوم چیز کو مار گرانے کا حکم دیا۔حکام نے بتایا کہ 20 ہزار فٹ اونچائی پر موجود یہ پُراسرار ابجیکٹ اکٹاگون تھی جس سے تار لٹک رہے تھے، بظاہر یہ چیز ملٹری کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھی لیکن سول ایوی ایشن کیلئے خطرہ بن سکتی تھی۔خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں بھی ایک نامعلوم چیز کو مار گرایا تھا جس پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکی اور کینیڈین طیاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar