لاہور ائیرپورٹ کےاطراف جی پی ایس سگنل غائب ہونے کے بعد پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری

Share

لاہور ائیر پورٹ کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس کے سگنل اچانک غائب ہونے کے واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے لیے نوٹم جاری کر دیا۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے نزدیک 10 کلو میٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ ہو رہا ہے۔نوٹم میں پائلٹس کو لینڈنگ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کو فوری تفصیلات دینے کی ہدایت دیتے ہوئے پائلٹس کو محفوظ سفر کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق پرواز کے کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہو تو فوری ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی لے۔ذرائع کے مطابق پائلٹس کو ائیر پورٹ پر جہاز کو اُتارنے اور اُڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا ہے، جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے 25 سے زائد طیارے متاثر ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar