
سپیکر آفس کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موصول ہونے والے فیصلے میں استعفوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ برقرار ہے، نشستیں بحال ہونے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہو گیا، ہائیکورٹ کے فیصلے میں محض الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے، سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کو ان حلقوں میں دوبارہ انتخاب کروانے سے منع کیا گیا ہے۔سپیکر آفس نے مزید کہا ہے کہ استعفے منظور کرنے کے سپیکر کے فیصلے کو چھیڑا نہیں گیا، فیصلے کے آخری پیراگراف میں واشگاف الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ 22 جنوری کے نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست کے ساتھ نہیں لگائی اس لیے سپیکر کے فیصلے کے خلاف کوئی عبوری ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔