وزارت دفاع کاعام انتخابات کیلئےپاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سےانکار

Share

وزارت دفاع نے عام انتخابات کیلئے پاک فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کورپس( ایف سی ) دینے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ صوبوں میں انتخابات کے لیےاہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں، صرف راجن پورمیں ضمنی انتخاب کے لیے رینجرزموجود رہے گی۔وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکارملک کی اندرونی اوربارڈرسکیورٹی پرماموررہیں گے اور 27 فروری سے 3 اپریل تک ڈیجیٹل مردم شماری میں بھی مصروف ہوں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات کیلئے وزارت دفاع سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *