پی ایس ایل 8 نمائشی میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو شکست دے دی

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ 185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی ، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar