پنجاب کے پی کے اسمبلیوں کےانتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

Check Also

راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *