
ایران نے امریکہ کیجانب سے ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کی. حمایت کو “ریاست کے معاملات میں مداخلت” قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا “ایران میں حالیہ مظاہروں کے آغاز کے بعد سے امریکی صدر نے بار بار مداخلت کرنے والے بیانات کے ذریعے ایران میں بدامنی کی حمایت کی ہے۔ چونکہ بائیڈن کے پاس قابل اعتماد مشیر نہیں اور ان کی یادداشت اچھی نہیں لہذا میں انہیں یاد دلاتا ہوں کہ ایران اتنا مضبوط اور ثابت قدم ہے کہ وہ آپ کی سخت سزاؤں اور مضحکہ خیز دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا آپ گندے پانیوں میں مچھلیاں پکڑنے کے عادی ہیں، لیکن یاد رکھیں، یہ ایران ہے، جو قابل فخر مردوں اور عورتوں کی سرزمین ہے۔”