
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس ریونیو ہدف میں اضافے کا کہا ہے، حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی موجودہ زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ اس کو 70 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ پیٹرولیم لیوی کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے انکے مطالبات کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے