مقبوضہ کشمیر سے متعلق نریندر مودی کا بیان جھوٹا ہے، پاکستان

Share

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar