بچے کو وہیں چھوڑ کر جہاز میں سوار ہونےوالے یورپی والدین کو حراست میں لے لیا گیا

Share

سرائیل میں ایک یورپی ماں باپ نے اپنے بچے کا ٹکٹ خریدنے سے انکار کر دیا اور بچے کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ہی پرواز میں سوار ہو گئے۔ واقعہ تل ابیب کے بین گوریان ایئرپورٹ پر پیش آیا، جوڑے کا تعلق یورپی ملک بیلجیم سے تھا اور وہ تل ابیب سے برسلز جانے والی پرواز میں سوارہونے کے لیے آئے تھے۔جوڑے کے پاس اپنے دو ٹکٹ ہی تھے، جب ان سے بچے کا ٹکٹ خریدنے کو کہا گیا تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیااور بچے کو وہیں چھوڑ کر جہاز میں سوار ہو گئے۔عملے نے پولیس کو واقعے سے مطلع کیا جنہوں نے آ کر ہوائی جہاز سے اس جوڑے کوحراست میں لے لیا اور ان کے پاسپورٹس ضبط کر لیے۔رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کے بچے کی عمر ایک سال کے لگ بھگ تھی اور وہ سٹرولر میں تھا، میاں بیوی کی حرکت دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *