
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز فروخت کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے، عرب امارات نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ایئرپورٹ مینجمنٹ اور 5 ریاستی ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے میں متحدہ عرب امارات نے1 ارب ڈالرز کے نئے قرضے دینے کا وعدہ کیا اور 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض رول اوور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا، پاکستان کی جانب سے عرب امارات کو پی آئی اے، نیشنل بینک، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں شیئرز کی پیشکش گئی ہے۔پبلک سیکٹر اداروں میں عرب امارات کی سرمایہ کاری پر وزير اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔