عمران خان کو پارٹی سربراہی سےکیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کیلئےلاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد جسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *