روس کا یوکرین پر بڑا حملہ،یوکرین کادفاعی نظام ’’ایس ۔ 300‘‘ تباہ کر دیا

Share

روسی عہدیدار نے کہا ہے کہ روسی ڈرونز نے یوکرینی شہر زاپوریزیا میں یوکرین کے فضائی دفاعی نظام ’’ ایس ۔ 300 ‘‘ کو تباہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ روس نے یوکرین کے ’’ ایس یو ۔ 25 ‘‘ طیارے کو مار گرایا ہے۔ 2 ہارم میزائل تباہ کردئیے ۔ اسی طرح ہیمرز اور اورکھا کے 18 لانچرز بھی تباہ کردئیے ہیںروس نے 10 ڈرونز کو روکنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ جن ڈرونز کو روکا گیا ان میں ’’سوئچ بلیڈ ۔ 600 ‘‘ طرز کے دو امریکی ڈرونز بھی شامل تھے۔

روس کے مطابق ان ڈرونز کو لوگانسک کے علاقے پولتاوا، پیٹرووسکی، ستارو مایورسکوفی، ڈوناتسک میں نکالوسکوفی، دمترینکوف، تومارینو، صوبہ کھیرسن کے چکیینو اور صوبہ دنیپرو بيتروفسك کے علاقے توارید میں روکا گیا ہے۔چار یوکرینی فوجی پوسٹیں تباہروسی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ نے یوکرینی فوج کی 4 کمانڈ پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا اور 142 علاقوں میں گولہ بارود کے 5 ڈپو، 53 توپ خانے ، افرادی قوت اور فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فوج نے ہفتہ کے روز کھیرسن شہر پر بڑا حملہ کیا۔ یہ شہر روس کے زیر قبضہ ہے یوکرین کی فوج نے جنگجوؤں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے چھاؤنی میں سب سے زیادہ پرتشدد حملہ کیا ہے۔ خاص طور پر دوتچانی اور میلوویا کے دو مرکزی علاقوں پر زبردست حملہ کیا گیا۔ ان دو علاقوں پر یوکرین پہلے کنٹرول حاصل کر چکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar