پی ٹی آئی سے پارلیمنٹ لاجزخالی کروائیں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا سی ڈی اے کو خط

Share

تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے تمام اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجز خالی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کو رہائش گاہیں خالی کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں مستعفی ارکان کو بقایا جات کی فوری ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar