پنجاب میں تقرر و تبادلے رکوانے کے لیےتحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے رجوع کرنےکافیصلہ

Share

تحریک انصاف نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سمیت سانحہ 25 مئی میں ملوث اور پی ڈی ایم قیادت کے قریب افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج اور چیف الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہےتحریک انصاف نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی بلال صدیق کمیانہ اور سمیر سید کے خلاف درخواست دے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دی جائے گی۔درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی جائے گی کہ سانحہ 25 مئی میں ملوث افسران کو نگران سیٹ اپ پنجاب میں تعینات نہ کیا جائے، پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر کام کرنے والے افسران کو بھی نگران سیٹ اپ میں نہ لگایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar