الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات آر ایم ایس کے ذریعےکرانےکا فیصلہ

Share

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کر لیاذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آر ایم ایس کو موڈیفائی کروانا شروع کر دیا ہے۔کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے 2 ماہ میں الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی اور آر ایم ایس ضمنی انتخابات میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی انتخابات میں استعمال نہیں کیا جائے گاصوبوں کے انتخابات پرانے آر ایم ایس پر ہی کروائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar