گورنر نےاعظم خان کو نگران وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ تعینات کردیا

Share

گورنر کی جانب سے محمد اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ رات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا، فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرام خان درانی کے درمیان ملاقات میں ہوا، اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگران وزیراعلیٰ کے لیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی تھی۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق آئی جی ظفراللہ خان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مراسلے پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے دستخط موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar