سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ممبران کے مذید 35استعفے منظور کر لئے،نوٹیفکیشن جاری

Share

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفی منظور کر لیے۔

تحریک اانصاف کے 35ایم این ایز کےاستعفے استعفے منظور

پی ٹی آئی کے جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری، حیدر علی خان، سلیم رحمٰن، صاحبزادہ صبغت اللّٰہ، محبوب شاہ اور محمد بشیر کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شیخ رشید اور تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی رکنیت ختم کر کے سیٹوں کو خالی قرار دیا تھا۔جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطا اللّٰہ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فواد احمد، ثناء اللّٰہ خان مستی خان، حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمٰن، عالمگیر خان، علی زیدی، آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar