
گورنر غلام علی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے ۔خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کیجانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، گورنر خیبر پختون خوا غلام علی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے کہا ہے کہ 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرتا ہوں۔گورنر کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی کے ساتھ صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔گورنر خیبر پختون خوا غلام علی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل اے 224 کی شق (4) کے تحت موجودہ وزیرِ اعلیٰ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری تک کام کریں گےاس سے قبل سمری موصول ہونے پر گورنر غلام علی نے گورنر سیکریٹریٹ کا عملہ رات کو بلا لیا تھا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے سے قبل گورنر غلام علی نے اس معاملے پر مشاورت بھی کی۔گورنرہاؤس کے مطابق خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے اس پورے معاملے پر قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ہے