نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر اتفاق نہ ہو سکا، گورنر نےسپیکر پنجاب اسمبلی کومراسلہ بھجوا دیا

Share

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اپوزیشن پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری پر. متفق نہ ہو سکے جسکے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مراسلہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بھجوا دیا ہے، آئین کے آرٹیکل 224_اے 2 کے تحت اب پارلیمانی کمیٹی اس پروسیجر کو آگے بڑھائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مراسلے میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224/اےون کے تحت وزیرِاعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزبِ اِختلاف کا مقررہ مدت کے اندر نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، میری جانب سے اسپیکر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 224/اے2 کے تحت نگران وزیرِاعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگےبڑھائیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئین کے تحت اگر پارلیمانی کمیٹی بھی دو روز میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر اتفاق رائے پیدا نہ کرسکی تو سپیکر پنجاب اسمبلی نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کے پابند ہیں اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر ہی کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar