ریکوڈک سے 2028ء میں سونے کی پیداوار شروع ہو جائے گی، بیرک گولڈ کارپوریشن

Share

ریکوڈک کا منصوبہ حاصل کرنے والے بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو نے 2028ء کو سونے اور تانبے کی پیداوار کا سال قرار دے دیا۔بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو نے کہا کہ بلوچستان میں تابنے اور سونے کے بڑے ذخیرے ریکوڈک منصوبے سے باقاعدہ کان کنی اور دھاتیں نکالنے کے آغاز کا ہدف سال 2028 مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ضروری قانون سازی اور مالیاتی معاہدوں کی منظوری کے بعد ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ کو 2024 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔مارک برسٹو نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی کان کنی بیرک کرے گا جس کا 50 فیصد وہ خود، 25 فیصد حکومت بلوچستان اور 25 فیصد وفاق کی ملکیت ہو گا، شیئر ہولڈنگ کا یہ ماڈل بیرک کی پالیسی سے مطابقت رکھتا ہے جس کی بنیاد میزبان ممالک کے ساتھ مالی و معاشی فوائد کی منصفانہ شراکت داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar