
نیپال کے مغربی علاقے پوکھارا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، نیپالی حکام کے مطابق کل 72 افراد سوار تھے۔یٹی ایئر لائنز طیارے میں سوار افراد میں 68 مسافروں سمیت عملے کے چار ارکان بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتوار کی صبح نیپال کے مغربی علاقے پوکھارا میں پیش آیا ہے۔نیپالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کو پیش آنے والے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فوج کے ترجمان کرشنا بھنڈاری کے مطابق سینکڑوں امدادی کارکنان جائے حادثہ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’طیارہ ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے جبکہ مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔