الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کی درخواست پر ہنگامی اجلاس طلب

Share

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس چیف الیکشن کمشز کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا، یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar