
خیبرپختونخوا میں امن وامان کی خراب ہوتی مجموعی صورت حال کے باعث پن بجلی کے منصوبے رک گئے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق سوات کے گورکن اورشانگلہ کے کروڑہ ہائیڈرو پاور سٹیشنز پر کام بند ہو گیا ہے، کام گزشتہ سال مئی سے چینی انجینئرز کے جانے کے بعد بند ہوا۔11.8 میگاواٹ کے کروڑہ ہائیڈر و پاورسٹیشن پر گزشتہ سال 20 مئی سے کام بند پڑا ہے جبکہ سوات گورکن مٹلتان 84 میگاواٹ پر بھی چین کے انجینئرز نے گزشتہ سال کام چھوڑ دیا تھا۔علاوہ ازیں شانگلہ کے کروڑہ ہائیڈرو پاورسٹیشن پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے مگر آج تک اس کا افتتاح نہیں کیا جا سکا۔