کروناوائرس صرف پھیپھڑوں پر نہیں پورے انسانی اعضاء پر اثرانداز ہوتا ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف

Share

ماہرین نے اپنی تحقیق کے دوران ایسے افراد کا پوسٹ مارٹم کیا ہے جو کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے تھے اور اس کے حیران کن نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ وائرس صرف پھیپھڑوں پر ہی نہیں بلکہ پورے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اس سے دل، تلی، گردے، جگر، بڑی آنت، چھاتی، عضلات، اعصاب، تولیدی نالی، آنکھ ، اور دماغ متاثر پائے گئے ہیں۔ماہرین نے ایک مخصوص پوسٹ مارٹم کا حوالہ پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک مردہ مریض کے دماغ میں کورونا وائرس مریض میں پہلی مرتبہ وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے 230؍ دن بعد ملا۔ امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ مریضوں میں کورونا وائرس منظم انداز سے انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے اور کئی مہینوں تک جسم میں رہ سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar