برطانوی وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Share

برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کواسی کواٹرنگ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے ،اور انکی جگہ جیریمی ہنٹ کو برطانیہ کا نیا وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا ہے۔

کواسی کواٹرنگ صرف 36 دن وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے، وہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات ادھورے چھوڑ کر برطانیہ پہنچے تھے۔منی بجٹ میں عائد ٹیکس کٹوتیوں کے باعث وزیراعظم لِز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امکان ہے کہ لِز ٹرس جلد ہی پریس کانفرنس میں منی بجٹ میں کیے گئے اعلانات پر بڑا یو ٹرن لیں گی۔ جیریمی ہنٹ اس سے قبل کیمرون دور حکومت میں برطانیہ کے وزیر صحت اور وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar