وزیر اعظم کی تعزیت کیلئےشہیدآئی ایس آئی ڈائریکٹر نوید کےگھر آمد

Share

وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کیلئے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نوید صادق کو ہلال شجاعت، انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوید صادق اور ناصر عباس پر پوری قوم کو فخر ہے، شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، نوید صادق کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar