نااہلی کےباوجودپارٹی چیئرمین شپ برقرار رکھنےپرعمران خان الیکشن کمیشن طلب

Share

الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کی چیئرمین شپ برقرار رہنے پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھیجا ہے جو کہ عمران خان کے بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوںالیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں، اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر عمران خان نااہل کیے گئے تو وہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا اس لیے عمران خان پیش ہوکر وضاحت دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar