پنجاب میں کوروناوائرس کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کا کیس سامنےآگیا

Share

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا۔اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے 30 مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مثبت 3 ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے، متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں، ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہے۔نئے ویرینٹ کی اطلاعات سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو عمر رسیدہ افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت جاری کی تھیں، جبکہ ڈاکٹروں اوربیرون ملک سفرکرنے والوں کو بھی بوسٹرڈوز لگائی جائے گی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80 ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے، اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar