کوروناپھیلاؤ خدشات کے باعث ائیرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری

Share

ملک بھر میں کووڈ کے پھیلاؤں کے خطرات کے پیش نظر ائیرپورٹس پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات پر ائیرپورٹس پر جراثیم کش سپرے جاری ہے، ڈس انفیکشن سپرے آمد اور امیگریشن ہالوں میں کیا جارہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بالخصوص بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل کویقینی بنایا جاتا ہے، تمام لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے، اسی کے ساتھ بین الاقوامی فلائٹ آمد کے 2 فیصد مسافروں کی رینڈم سیمپلنگ بھی جاری ہے۔

Check Also

میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے: مولانا فضل الرحمان

Share جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *