بزرگ سیاستدان، نواب آف جھنگ نواب امان اللہ خان سیال انتقال کر گئے

Share

پاکستان کی نامور سیاسی شخصیت اور جھنگ کی مقامی سیاست میں مرکزی حیثیت رکھنے والے سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان سیال لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، انکا جسد خاکی انکے آبائی شہر جھنگ سٹی لایا جائے گا جہاں انکی تدفین کی جائے گی، وہ سابق ایم پی اے خرم عباس خان سیال کے والد گرامی تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق نواب امان اللہ خان سیال چند روز قبل ہی ایران، عراق کی زیارات سے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ واپس لوٹے تھے وہ طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے آج علی الصبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی نماز جنازہ 4 بجے سہ پہر باب علی گرونڈ جھنگ سٹی میں ادا کی جائے گی انہوں نے اپنی قومی سیاست کا باقاعدہ آغاز1990ء میں کیا، نواب امان اللہ خان پہلی بار 1990 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اسوقت وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar