
معیشت کی بحالی کیلیے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کی شرائط پوری کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے، منصوبے کے تحت پٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ یہ جامع منصوبہ ملکی معیشت کی بہتری کیلیے 10 سالہ تیار کیا جائے گا،منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی، ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی،عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے، جسکے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا امکان ہے