میرے برہنہ لباس پر تنقید کی تو خودکشی کرلوں گی، بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی دھمکی

Share

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی دے دی۔عرفی جاوید کو غیر روایتی فیشن اور عوام میں نیم برہنہ لباس پہننے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن سیاستدانوں کو شرم دلائی جو اس کے لباس کے انتخاب پر شکایت کررہے ہیں۔ایک بھارتی سیاستدان چترا واگھ نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔پولیس شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا کہ مجھے علم ہے کہ سیاستدانوں کے متعلق کچھ اپلوڈ کرنا خطرناک ہوتا ہے لیکن یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کرلوں، یا تو میں خود کو مار لوں یا ان سیاستدانوں کے ہاتھوں ماری جاؤں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar