
وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی ہے جبکہ زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں 30 فی صد تک کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈپریشر،کینسر،آنکھوں کی بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے