صیہونی انتہاپسند وزیرسیکورٹی حصار میں مسجداقصیٰ میں گھس گیا،فلسطینی سراپا احتجاج

Share

اسرائیل کا انتہاپسند وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس گیا۔اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے لیے یہودیوں کی جانب سے تخلیق کیے گئے نام ’ دی ٹیمپل ماؤنٹ‘ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ کسی ایک کے لیے مخصوص نہیں بلکہ سب کے لیے کھلی ہوئی ہے۔اسرائیلی وزیر اپنے باڈی گارڈز اور یہودی انتہاپسندوں کے گروپ کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں پھرتا رہا۔صہیونی وزیر کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینیوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاج کیا تاہم قابض اسرائیلی فوج نے صہیونی وزیر کو فول پروف سکیورٹی دینے کے لیے نمازیوں کو باہر نکالنے کے علاوہ مسجد کو چاروں جانب سے گھیر لیا تھا۔فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر کی حرکت سے تشدد کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اردن نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Check Also

لاہور میں 8سالہ طالب علم پر تشدد، خاتون ٹیچر گرفتار

Share لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *