ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 25 افراد ہلاک

Share

ترک وزیر صحت فخر الدین کوجہ کے مطابق کوئلے کی اس کان میں دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور 11 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے بحر اسود سے جڑے صوبے بارتین کے اماصرہ ضلع میں جائے حادثہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مجموعی طور پر 110 مزدور کان کے اندر موجود تھے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب بھی 49 افراد کان کے اندر دو مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جو سطح زمین سے 300 اور 350 میٹر نیچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar