
دستاویز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ 14 کروڑ روپے سے زائد کے مقروض ہیں، شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زائد کا قرض لے رکھا ہے۔
شہباز شریف کے پاس دو گاڑیاں اور بینک بیلنس 2 کروڑ سے زائد کا ہے، شہباز شریف بیرون ملک 13 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کے بھی مالک ہیں۔ شہباز شریف کے اثاثوں میں سال 2020 کی نسبت 2021 میں 3 لاکھ روپے کی کمی آئی۔
شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے اثاثوں کی مالیت 57 لاکھ روپے ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 23 کروڑ روپے ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 14 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،
سال 2020 میں عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد تھی اور 7 کروڑ روپے سے زائد کا قرض تھا۔
جبکہ سال 2021 کے اثاثوں کے مطابق عمران خان کے ذمہ اب کچھ واجب الادا نہیں۔
عمران خان نے زمان پارک، میانوالی اور بھکر میں وراثتی زمین جبکہ بنی گالا گھر کو گفٹ ظاہر کیا ہے، عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں 2 اپارٹمنٹس کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیا ہوا ہے
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں،
اپنی کوئی ذاتی گاڑی نہیں
بینک بیلنس 6 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دو ڈالرز اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 29 ہزار ڈالرز ہیں۔
اثاثوں میں 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں بھی ظاہر کی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے پاس 5 لاکھ مالیت کا فرنیچر ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس پاک پتن موضع مانیکا میں 52 کنال، موضع پیر غنی پاک پتن میں 379 کنال، اوکاڑہ میں 267 کنال اراضی اور بنی گالہ میں 3 کنال پر مشتمل گھر کی مالک بھی ہیں
بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 60 کروڑ روپے ہے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کی دبئی میں 2 جائیدادیں ہیں ،
اس میں سے ایک بنگلا تحفے میں ملا، جبکہ دوسرا وراثتی ہے
پاکستان میں بلاول بھٹو کی 19 جائیدادیں ہیں
6 کروڑ 68 لاکھ روپے کیش ہے اور 7 بینک اکاؤنٹس ہیں۔
بیرونِ ملک 150 تولہ سونا اور 7 گھڑیاں ہیں، انہوں نے دبئی میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف نے اپنے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 36 لاکھ ظاہر کی جبکہ پرویز اشرف کی اہلیہ کے پاس 100 تولے سونا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ایٹ میں گھر کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی جبکہ راجہ پرویز اشرف نے 32 ایکٹر وراثتی زمین کی مالیت نہیں بتائی۔
آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری 71 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں
کمیشن کی دستاویز کے مطابق سابق صدر، آصف زرداری کی پاکستان میں 20 پراپرٹیز ہیں،
جس میں سے 5 جائیدادیں وراثتی ہیں،
1 کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ ہے۔
آصف علی زرداری کی بیرونِ ملک کوئی جائیداد نہیں، وہ 6 گاڑیوں کے مالک ہیں۔
شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 21 کروڑ 96 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں
فواد چودھری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پاکستان میں 7 جائیدادوں کے مالک ہیں۔فواد چوہدری کی 3 جائیدادیں ان کی اہلیہ صائمہ فواد کی ملکیت ہیں،
جبکہ ان کی دوسری اہلیہ حبا خان نے 2 جگہوں پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔فواد چوہدری کی بیگمات کے پاس پرائز بانڈز بھی ہیں،
فواد چوہدری کے پاس 130 تولہ سونا، ان کی اہلیہ صائمہ کے پاس 70 تولہ سونا ہے۔فواد چوہدری کے ذمے 1 کروڑ روپے واجب الادا ہیں
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید
مراد سعید کا کوئی اپنا گھر نہیں بلکہ انکے پاس ایک گاڑی اور 15 تولہ سونا ہے۔ مراد سعید کے اکاؤنٹس میں 29 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد رقم ہے۔
عمر ایوب
عمر ایوب ایک ارب 19 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انکے ذمہ 11 لاکھ 55 ہزار روپے واجب الادا ہیں، عمر ایوب کا بیرون ملک بزنس بھی ہے
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اسد قیصر ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد کے مقروض ہیں، سابق اسپیکر اسد قیصر کے پاس 6 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کی جائیداد ہے۔
اسد قیصر نے 58 لاکھ روپے کا بزنس ظاہر کیا ہے، وہ ایک گاڑی کے مالک ہیں جبکہ 96 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ 3 کروڑ روپے بینک بیلنس اور 2 کروڑ 56 لاکھ روپے کے مقروض ہیں۔
شہریار آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے
ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔
ملک سہیل کمڑیال 31 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
غلام سرور خان کے پاس 5 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 15 کروڑ 98 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں
جبکہ شیخ رشید احمد نے 6 لاکھ 30 ہزار روپے کی بندوق ظاہر کی، شیخ رشید احمد نے 10 کروڑ روپے زمین بیچنے کے عوض ایڈوانس لے رکھا ہے۔
وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کے اثاثوں کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے
وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کی اہلیہ کے پاس صرف 3 تولے سونا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے اثاثوں کی ملکیت 10 کروڑ سے زائد ہے
پیر نورالحق قادری 51 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں
اسد عمر 68 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کے اوپر 11 کروڑ 12 لاکھ روپے کا قرض ہے۔
میجر طاہر صادق کے اثاثوں کی ملکیت 5 کروڑ 93 لاکھ روپے ہے،
Hijab Randhawa
نوٹ یہ تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہیں
حجاب رندھاوا