سری لنکا کےخلاف ٹی 20سیریز،آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھارتی کپتان مقرر

Share

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ 3جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں اور ٹیم کا کپتان ہاردک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے اور سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما سری لنکا کے خلاف 10 جنوری سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے

بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے بی سی سی آئی کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ایشان کشن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ریشبھ پنٹ کے علاوہ شیکر دھون جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی وہ بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar