کیپٹن فہد شہید کی نمازِ جنازہ ادا،چئیرمین جوائنٹ چیف اورآرمی چیف نے تابوت کو کاندھا دیا

Share

بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فہد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں چئیرمین چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر, سینیئر سول و ملٹری افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی اور شہید کے تابوت کو کاندھا دیا، شہید کیپٹن فہد کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان راولپنڈی میں کی گئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان کیپٹن فہد اور ان کے دیگر چار ساتھی کل بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar