پاک۔ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ، تجارتی نمائشوں سمیت 9 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Share

وزیر تجارت سید نوید قمر نے ازبک نائب وزیراعظم کے ساتھ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 9 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے درمیان پاک-ازبک ترجیحی تجارتی معاہدے ، ازبکستان اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر عمل درآمد اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر قابو پانے کیلئے معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے اور افغانستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ازبکستان کی 2023 میں ڈبلیو ٹی کا رکن بننے پر پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کی پیشکش کی گئی، ازبک فریق نے کراچی اور گوادر میں ازبک کارگو کے لیے آف ڈاک ٹرمینل کی درخواست کی، دونوں ممالک نے تجارتی نمائشیں منعقد کرنے اور ای کامرس تعاون کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ازبکستان کی طرف سے پاکستان کو ٹرمیز اکنامک زون اور پیش کردہ مراعات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، پاکستان نے کاروباری برادری تک معلومات فراہم کرنے پر اتفاق کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar