اداکارہ اُشنا شاہ نےگالفر حمزہ امین سےمنگنی کر لی

Share

پاکستانی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کر لی ہے۔اُشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اچھی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اداکارہ اشنا شاہ کے منگیتر ایک معروف گالفر ہیں جن کا نام حمزہ امین ہے۔انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ امین اِن کے مسنگ پزل ہیں۔اُنہوں نے پنجابی میں لڑکا لڑکی کے رشتے کے آغاز میں بولے جانے والا مشہور جملہ ’منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسم اللّٰہ کریے‘ (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی ، بسم اللّٰہ کیجیے) بھی لکھا۔دوسری جانب حمزہ امین نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر، اُشنا شاہ کا تعارف کچھ اِن لفظوں میں کروایا ہے کہ، ’میری خوبصورت منگیتر اشنا شاہ سے ملیے، میرا دل آپ کی پناہ گاہ ہو گا اور میری بانہیں آپ کا گھر ہوں گیواضح رہے کہ اُشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کے رشتے سے متعلق لمبے عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں جبکہ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar