گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی، کابینہ تحلیل کردی،نوٹیفکیشن جاری

Share

گورنر پنجاب کےتحریری احکامات کے باوجود وقت پر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ گورنر پنجاپ بلیغ الرحمان نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نےمقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا گورنر پنجاب کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ انکی کابینہ کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے، تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نئے قائد ایوان کے منتخب ہونے تک بطور قائم مقام وزیر اعلیٰ کام جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar