جلد شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں،اداکارہ عائشہ عمر

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کیساتھ دوستی اور شادی کرنے کی متنازع خبروں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جلد شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زندگی انتہائی سکون سے گزر رہی ہے اسی لیے اب وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔ ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے

یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت ان کا موقف تھا کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں۔وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *