وفاق کاپنجاب میں رینجرز اورایف سی تعینات کرنے کافیصلہ

Share

وزارت داخلہ نے صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو ایک مراسلہ روانہ کیا گیا ہے کہ رینجرز کو تاحکم ثانی گورنر ہاؤس کی حفاظت پر تعینات کیا جائے وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کےمطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے، ڈی جی رینجرز کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب سے کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر پنجاب ہاؤس کی حفاظت پر مامور کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar