انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

Share

انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اس قبل 1960ء میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈیکیٹ 82 اور بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گزشتہ روز انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔زیک کرولی 41 اور ریحان احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو اسپنر ابرار احمد نے آؤٹ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar